エピソード

  • نظریہ توحید؛ مفہوم و تقاضے | 2024-09-13
    2024/09/16
    نظریہ توحید ؛
    مفہوم و تقاضے

    خُطبۂ جمعۃ المبارک:
    حضرت مولانا مفتی مختار حسن

    بتاریخ: یکم؍ ربیع الأوّل 1446ھ / 6؍ ستمبر 2024ء

    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) راولپنڈی کیمپس

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔

    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    続きを読む 一部表示
    29 分
  • اقوام کے مابین فطری روابط کے تناظر میں قومی نظام کا دینی تصور اور عصری تقاضے | 2024-09-13
    2024/09/16
    *اقوام کے مابین فطری روابط کے تناظر میں**قومی نظام کا دینی تصور اور عصری تقاضے**خُطبۂ جمعۃ المبارک:*حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری*بتاریخ:* 8؍ ربیع الأوّل 1446ھ / 13؍ ستمبر 2024ء*بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور*خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ :**آیتِ قرآنی:*يَاأَيُّهَا النَّاسُ ‌إِنَّا ‌خَلَقْنَاكُمْ ‌مِنْ ‌ذَكَرٍ وَأُنْثَى وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ۔ (49 – الحجرات: 13)*ترجمہ:* ”اے لوگو ! ہم نے تمھیں ایک ہی مرد اور عورت سے پیدا کیا ہے، اور تمھارے خاندان اور قومیں جو بنائی ہیں تاکہ تمھیں آپس میں پہچان ہو، بے شک زیادہ عزت والا تم میں سے اللہ کے نزدیک وہ ہے جو تم میں سے زیادہ پرہیزگار ہے، بے شک اللہ سب کچھ جاننے والا خبردار ہے“۔*حدیثِ نبوی ﷺ :*”فَعَنْ مَعَادِنِ الْعَرَبِ تَسْأَلُونِ خِيَارُهُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ خِيَارُهُمْ فِي الْإِسْلَامِ إِذَا فَقُهُوا“۔ (الجامع الصحیح للبخاری، حدیث: 3353)*ترجمہ:* ”تو عرب کے خاندانوں کے متعلق تم پوچھنا چاہتے ہو۔ سنو ! جو جاہلیت میں نیک بخت تھے اسلام میں بھی وہ نیک بخت ہیں جب کہ دین کی سمجھ انہیں آ جائے“۔*۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇0:00 آغاز خطبہ1:29 دینِ اسلام‘ فرد اور اقوام کے انفرادی و اجتماعی معاملات پر مکمل رہنمائی کرتا ہے4:19 کافر اور مسلمان کی ڈیفینیشن اور ایک مسلمان کا میدانِ عمل13:58 سورت حجرات کے مضامین اور اجتماعی معاملات پر رہنمائی14:43 تاریخِ اسلام میں صلح حدیبیہ کے معاہدے کی سیاسی و سماجی اہمیت19:36 قوموں کے درمیان خوش شگوار سیاسی و سماجی تعلقات کے بنیادی اُصول23:59 انسانوں کے درمیان بین الانسانی فطری روابط پر قرآنی نقطۂ نظر25:14 مرد و عورت کے صنفی تعلقات اور خواص سے نسلِ انسانی کی نشوونما کے تقاضے28:22 عربوں کے ہاں عشیرہ، شعوب اور قبائل کے لغوی و اصطلاحی مفاہیم کا پسِ منظر32:04 زبان اور نسل سے ایک شعب (قوم) وجود میں آتی ہے37:59 انسانی برادری میں قبائل اور اَقوام کے الگ تعارف اور شناخت کی بنیادی قرآنی حکمت42:32 انسانی سماج کے مختلف دائروں میں انسانوں کے درمیان باہمی تعاون کا قرآنی اُصول45:34 معیشت کے شعبے میں قوم کے افراد کے درمیان تعاونِ باہمی کی اہمیت48:05 آیت: ’’إِنَّ أَکْرَمَکُمْ عِنْدَ اللّٰہِ أَتْقَاکُمْ‘‘ کو احادیث کی روشنی میں سمجھنے کی اہمیت52:36 نبوی معاشرے میں افراد کے سماجی مقام و مرتبے کے حوالے سے نبوی رہنمائی55:08 مذہب کے نام سے نسل، وطن اور قومی خواص و تصورات کے انکار کا غیرحقیقی نظریہ58:56 قوم (نسل، وطن) کا اجتماعی نظام اوردینی عصری تقاضوں کی ناگزیریت1:01:00 مذہب کے نام پر ایک ہی نسل کے افراد کے درمیان نفرت کا استعماری حربہ1:05:24 ایک حدیث کے ذریعے عربوں کے شعوب (قبائل) کی فضیلت کے معیار کا تذکرہ1:20:10 قوموں کی رُولنگ کلاس کی اہمیت اور تیسری دنیا میں انھیں تباہ کرنے کے استعماری حربےبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/ht
    続きを読む 一部表示
    1 時間 37 分
  • پاکستانی سماج کے علم فروش ہامانی کردار؛ تجزیہ کی دعوتِ فکر | 2024-09-06
    2024/09/09
    پاکستانی سماج کے علم فروش ہامانی کردار؛تجزیہ کی دعوتِ فکرخُطبۂ جمعۃ المبارک:حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: یکم؍ ربیع الأوّل 1446ھ / 6؍ ستمبر 2024ءبمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) راولپنڈی کیمپسخطبے کی رہنما آیتِ قرآنی:‌وَقَالَ فِرْعَوْنُ يَاأَيُّهَا الْمَلَأُ ‌مَا ‌عَلِمْتُ ‌لَكُمْ مِنْ إِلٰهٍ غَيْرِي فَأَوْقِدْ لِي يَاهَامَانُ عَلَى الطِّينِ فَاجْعَلْ لِي صَرْحًا لَعَلِّي أَطَّلِعُ إِلَى إِلٰهِ مُوسٰى وَإِنِّي لَأَظُنُّهُ مِنَ الْكَاذِبِينَ، وَاسْتَكْبَرَ هُوَ وَجُنُودُهُ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَظَنُّوا أَنَّهُمْ إِلَيْنَا لَا يُرْجَعُونَ۔ (28 – القصص: 38-39)ترجمه: ”اور فرعون نے کہا: اے سردارو! میں نہیں جانتا کہ میرے سوا تمہارا اور کوئی معبود ہے، پس اے ہامان! تُو میرے لیے گارا پکوا، پھر میرے لیے ایک بلند محل بنوا، کہ میں موسیٰ کے خدا کو جھانکوں، اور بے شک میں اسے جھوٹا سمجھتا ہوں۔ اور اس (فرعون) نے اور اس کے لشکروں نے زمین پر ناحق تکبر کیا اور خیال کیا کہ وہ ہماری طرف لوٹ کر نہیں آئیں گے“۔۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ قرآن حکیم میں قصص الانبیاء بیان کرنے کی منشا اور ان کے اَسرار و رُموز اور حکمتیں✔️ انسانی معاشروں میں زوال در آنے کے اسباب اور وجوہات کا قرآنی فلسفہ✔️ اندازے، گمان اور حقیقی علم میں جوہری فرق اور ان کے اثرات و نتائج✔️ ریاست و سیاست میں حقیقی علم و دانش کے کردار و فکر کے اثرات و نتائج✔️ ماضی کی ریاستوں اور حکومتوں کی تاریخ بارے ایک عام غلط فہمی کا ازالہ✔️ انسانی معاشروں میں سماجی اور طبیعاتی قوانین سازی کے انسانی تجربات اور پسِ منظر✔️ فرعونی نظام میں ہامان کی اپنے طبیعاتی اور فلکیاتی علم کی بنیاد پر کلیدی حیثیت اور مقام✔️ حضرت ابراہیم علیہ السلام سے حضرت موسیٰؑ کلیم اللہ تک علم و دانش کا تسلسل✔️ حضرت یوسف علیہ السلام کی عزیزِ مصر کے خواب کی مَلَکوتی نظام کی اساس پر تعبیر✔️ فرعونی دربار میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کی حمایت میں ’رجل مؤمن‘ کی بصیرت افروز گفتگو✔️ فرعون کا ہامان کو حکم کہ: ’’میرے لیے چوبارہ بناؤ! تاکہ میں موسیٰ کے ربّ کو دیکھ سکوں‘‘✔️ ایک گھوڑے کی تمثیل سے حدیثِ نبوی ﷺ میں تین کرداروں کی نشان دہی✔️ بدکردار یہودی اہلِ علم کی مثال بوجھ بردار گدھے کی سی ہے✔️ کسی بھی دور کے علم فروش طبقے کا ظالم حکومتوں کے لیے آلہ کار کردار کی تباہ کاریاں✔️ سرمایہ دار نظاموں میں یہودی اور عیسائی علما کا علم فروشی کا کردار✔️ الٰہی علم کمزور طبقوں کی بحالی کا علم ہوتا ہے، نہ کہ فرعونوں ہامانوں اور قارونوں کے لیے✔️ ہامانی کردار کی روشنی میں برعظیم کی تین سوسالہ تاریخ کے تجزیے کی شعوری دعوت✔️ اس جدید سرمایہ داری دور میں قدیم اور جدید نظامِ تعلیم کی اَساس ہامانی فکر پر ہے✔️ آج کے دور کے فرعون، ہامان، قارون کو سیاست، علم اور دولت کے آئینے میں پہچاننے کی ضرورتبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا
    続きを読む 一部表示
    1 時間 33 分
  • سماجی نظام کی تشکیل میں اسلام کے اجتماعی مزاج کی ضرورت واہمیت | 2024-08-23
    2024/09/08
    سماجی نظام کی تشکیل میں اسلام کے اجتماعی مزاج کی ضرورت واہمیت

    خُطبه جمعة المبارَك
    حضرت مولانا مفتی عبد المتین نعمانی

    بتاریخ: 17؍ صفر المظفّر 1446ھ / 23؍ اگست 2024ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔

    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    続きを読む 一部表示
    46 分
  • زوال یافتہ سوسائٹی میں جامع تصورِ دین کے فہم و ادراک کی ضرورت و اہمیت | 2024-08-30
    2024/09/06
    زوال یافتہ سوسائٹی میں
    جامع تصورِ دین کے فہم و ادراک کی ضرورت و اہمیت

    خُطبۂ جمعۃ المبارک:
    ڈاکٹر مفتی سعید الرحمٰن

    بتاریخ: 24؍ صفر المظفر 1446ھ / 30؍ اگست 2024ء
    بمقام: جامع مسجد قبا، مانسہرہ

    ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

    ✔️ دینِ اسلام زندگی کے ہر شعبے میں مکمل قابلِ عمل اور جامع نظام رکھتا ہے
    ✔️ ہماری سوسائٹی میں دین کا محدود اور جزوی تصور اور اس کے اثرات
    ✔️ عبادات کی قبولیت کی پہلی شرط؛ معاشرے میں حلال معیشت اور عادلانہ سیاست کا نظام
    ✔️ اسلام کے نظامِ عدالت میں گواہوں کی چھان پرکھ کے معیارات اور ہماری حالتِ زار
    ✔️ مسلمان ہونے کا کم سے کم درجہ اور اسلام کی بنیادی شرط ہمارے معاشرے میں ناپید، نیز منافقت اور اذیت پر مبنی نظام کا تسلط
    ✔️ مسجد کی رسمیت ختم کرکے دین کے جامع تصور کی اَساس پر سوسائٹی استوار کرنے کی ضرورت

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔

    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    続きを読む 一部表示
    35 分
  • پاکستانی سماج کے قوم فروش قارونی کردار؛ تجزیہ کی دعوتِ فکر | 2024-08-30
    2024/09/03
    پاکستانی سماج کے قوم فروش قارونی کردار؛ تجزیہ کی دعوتِ فکر

    خُطبۂ جمعۃ المبارک:
    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

    بتاریخ: 24؍ صفر المظفر 1446ھ / 30؍ اگست 2024ء
    بمقام: جامع مسجد قبا، مانسہرہ

    خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی:
    ‌إِنَّ ‌قَارُونَ ‌كَانَ ‌مِنْ ‌قَوْمِ مُوسٰى فَبَغَى عَلَيْهِمْ وَآتَيْنَاهُ مِنَ الْكُنُوزِ مَا إِنَّ مَفَاتِحَهُ لَتَنُوءُ بِالْعُصْبَةِ أُولِي الْقُوَّةِ إِذْ قَالَ لَهُ قَوْمُهُ لَا تَفْرَحْ إِنَّ اللّٰهَ لَا يُحِبُّ الْفَرِحِينَ۔ (28 – القصص: 76)
    ترجمہ: ”بے شک قارون موسیٰ (علیه السلام) کی قوم میں سے تھا، پھر ان پر اکڑنے لگا، اور ہم نے اسے اتنے خزانے دیے تھے کہ اس کی کُنجیاں ایک طاقت ور جماعت کو اٹھانی مشکل ہوتیں، جب اس سے اس کی قوم نے کہا: اِترا مت ! بے شک اللہ اِترانے والوں کو پسند نہیں کرتا“۔

    ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    ✔️ دینِ اسلام کا اعلیٰ پروگرام اور انبیا علیہم السلام کی بعثت کا بنیادی مقصد
    ✔️ انبیا علیہم السلام کی جدوجہد کا بنیادی ہدف‘ قومی شعور کی بیداری ہوتا ہے
    ✔️ خطبے کی مرکزی آیت میں فرعونی نظام کے تین بنیادی کرداروں کا تحلیل و تجزیہ
    ✔️ انسانیت دوست جمہوری نظام کی اَساس اور فرعون کے آمرانہ نظام کا جائزہ
    ✔️ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی بنی اسرائیل میں قومی سوچ اور حنیفی تعلیمات کی اَساس پرعظیم جدوجہد
    ✔️ گزشتہ جمعہ میں ’’قومی وطن سے تعلق و محبت اور اس کی آزادی وترقی کے ایمانی تقاضوں‘‘ پر گفتگو کا حوالہ
    ✔️ مخصوص طبقوں کی دولت میں اضافے اور قومی استحصال کے طریقہ ہائے کار
    ✔️ قارون کے فرعونی نظام کو قبول کرکے قوم سے غداری، بغاوت اور مال و دولت کی بہتات
    ✔️ قارون کی وطن فروشی، اس کا مال و دولت پر اِترانا اور اس کے خلاف موسوی جدوجہد
    ✔️ قومیت کی تشکیل میں سب سے بڑی رُکاوٹ‘ قوم کے زر خرید افراد کا تسلط
    ✔️ قارونی دولت کے بنی اسرائیلی پست ذہنیت پرمنفی اثرات اور اس کے اثرات و نتائج
    ✔️ غلامانہ نظام میں قوموں کے پست رویوں کی نشان دہی اور اس کے اثرات و نتائج
    ✔️ اپنی دھرتی کے دشمن اور قوم سے نفرت کا نتیجہ؛ قارون کا بھیانک انجام
    ✔️ قوم کے باغی فرد قارون کا قرآن حکیم میں قصہ ذکر کرنے کا بنیادی مقصد اور عبرت
    ✔️ موسوی قصے میں قومِ قریش سے بغاوت کرنے والے سردارانِ مکہ کو اِنذار اور ان کا انجام
    ✔️ قارونی قصے سے اپنے دور کے فرعون و قارون کی پہچان کا قرآنی قانون
    ✔️ پچھلے تین سو سال سے ہمارے خطے پر مسلط قارون و فرعون اور وطن فروشی کا جائزہ
    ✔️ انسان دشمن پاکستانی نظام کا اپنی قوم کے ساتھ ظلم و جبر کا بھیانک چہرہ
    ✔️ فرعونی نظام اور اس کی قیادت اور پاکستانی نظام اور قیادت میں مماثلت
    ✔️ پاکستانی معاشرے کے سیاسی عناصر کی طرح مذہبی طبقوں کی رسمیت اور غفلت
    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute
    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    続きを読む 一部表示
    1 時間 15 分
  • سیمینار | وطنِ عزیز کو در پیش سیاسی،معاشی اور سماجی چیلنجز اور اُن کا حل
    2024/08/30
    وطنِ عزیز کو در پیش سیاسی،معاشی اور سماجی چیلنجز اور اُن کا حل

    خِطاب:
    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

    برموقع سیمینار
    بتاریخ: یکم؍ جولائی 2024ء
    بمقام: کوہِ نور میرج ہال، سرگودھا

    خطاب کے چند مرکزی نکات 👇

    ✔️ موجود حالات کا جائزہ اور باشعور افراد کی ذمہ داری
    ✔️ زوال سے نکلنے کے لیے نبی اکرم ﷺ کی سیرت اور خلفائے راشدینؓ سے رہنمائی
    ✔️ قرآن حکیم کا انسانی معاشروں کا تجزیہ اور انبیائے کرام علیہم السلام کی سیاست کا مقصد و ہدف
    ✔️ قرآنی اصطلاح ’’عُلوّ فی الارض‘‘ اور ’’طاغوت‘‘ کی توضیح،حضر ت موسیٰ علیہ السلام اور دیگر انبیاؑ کا بنی اسرائیل کی آزادی کے لیے جدو جہد کرنا
    ✔️ پہلا اصول: نبی اکرم ﷺ کا پیغامِ آزادی و حریت اور جماعتِ صحابہؓ کا انقلابی کردار
    ✔️ دوسرا اُصول: بلا تفریق عدل و انصاف کا قیام
    ✔️ تیسرا اُصول: امن و امان کا قیام
    ✔️ چوتھا اُصول: معاشی خوش حالی کا بندوبست
    ✔️ ان قرآنی اُصولوں کی روشنی میں سوسائٹی کا جائزہ
    ✔️ برعظیم پاک وہند کی سیاسی و معاشی صورتِ حال؛ انگریز کے آنے سے پہلے اور بعد
    ✔️ جنگِ آزدی 1857ء کے بعد انگریز کی سفاکیت کی وجہ سے خوف و ہراس اور شیخ الہندؒ کا جرأت مندانہ کردار
    ✔️ ہندوستان کو غلام بنانے کے لیے غلامانہ تعلیمی نظام اور حریت پسندوں کا کردار
    ✔️ امریکہ کا ہندوستان کو تقسیم کرنے پر برطانیہ پر دباؤ اور غلامی کا نیا دور
    ✔️ وطنِ عزیز کے مسائل کا قرآنی تعلیمات کی روشنی میں حل

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔

    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    続きを読む 一部表示
    1 時間 14 分
  • قومی وطن سے تعلق و محبت اور اس کی آزادی وترقی کے ایمانی تقاضے| 2024-08-23
    2024/08/26
    قوم کی آزادی کے لئے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی شعوری و تنظیمی جدوجہد کے تناظر میں
    *قومی وطن سے تعلق و محبت اور اس کی آزادی وترقی کے ایمانی تقاضے*

    *خُطبۂ جمعۃ المبارک:*
    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

    *بتاریخ:* 17؍ صفر المظفر 1446ھ / 23؍ اگست 2024ء
    *بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    *خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی:*

    ‌”وَنُرِيدُ ‌أَنْ ‌نَمُنَّ عَلَى الَّذِينَ اسْتُضْعِفُوا فِي الْأَرْضِ وَنَجْعَلَهُمْ أَئِمَّةً وَنَجْعَلَهُمُ الْوَارِثِينَ“۔ (28 – القصص: 5)
    *ترجمہ:* ”اور ہم چاہتے تھے کہ ان پر احسان کریں جو ملک میں کمزور کیے گئے تھے اور انہیں سردار بنا دیں اور انہیں وارث کریں“۔

    *۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇

    ✔️ حضرت موسیٰ علیہ السلام اور آں حضرت ﷺ کی سیرت میں آج کے حالات میں رہنمائی
    ✔️ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی جدوجہد تاریخ انسانی کے لیے اہم سنگِ میل
    ✔️ آزادی کے نام پر سامراج کا انسانیت کی آنکھوں میں دُھول جھونکنے کا قبیح عمل
    ✔️ موسوی سیرت اور جدوجہد کے طریقۂ کار کی اہمیت اور عصری ناگزیریت
    ✔️ انسانی سماجی ارتقاء میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کی جدوجہد کا مقام
    ✔️ خطبے کی مرکزی ’’سورت قصص‘‘ کی آیت کا گزشتہ خطبے کی مرکزی ’’سورت شعراء‘‘ کی آیت میں ربط
    ✔️ حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت محمد ﷺ کی جدوجہد میں مماثلت
    ✔️ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی دو بنیادی خصوصیات؛ حقائق کی بنیاد پر علم اور حکمت کی اَساس پر حکم
    ✔️ انسانی اجتماعیت کے لیے ڈیٹا کی بنیاد پر درست تجزیے کی اہمیت اور ناگزیریت
    ✔️ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی تحریکِ آزادی میں آباؤ اجداد کے وطن اورقومیت کی اہمیت
    ✔️ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی جدوجہد کے تناظر میں بنی اسرائیل سے خدائی وعدہ
    ✔️ مؤثر سیاسی کردار کے لیے نسلوں کا اپنی دھرتی اور وطن ، قومیت سے تعلق کی اہمیت
    ✔️ آں حضرت ﷺ کا اپنے وطن مکہ کے ساتھ محبت کا والہانہ اظہار
    ✔️ انسانیت کو اپنے گھروں سے بے دخل کرنے کو قرآن نے جرم قرار دیا ہے
    ✔️ وطن سے تعلق اور محبت کا اظہار‘ ایمانی جذبات کے منافی نہیں ہے
    ✔️ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی جدوجہد کی حکمتِ عملی کے دو اہم گوشے
    ✔️ استعمار کے دورِ غلامی میں مقامی قوموں کو اپنے حق میں استعمال کرنے کی دو جہتی حکمتِ عملی
    ✔️ 1857ء میں اس خطے (پاکستان) میں استعماری ظلم و بربریت کے انسانیت سوز نمونے
    ✔️ بنی اسرائیل کے تین گروہوں کے کردار و رویوں کا تحلیل و تجزیہ اور قرآنی موعظت
    ✔️ قوم کی سیاسی تنظیم کے لیے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے اپنی قوم کے بارہ قبیلوں کے لیے اقدامات
    ✔️ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی اپنے وطن میں دفن ہونے کی خواہش‘ وطن سے محبت کی علامت!
    ✔️ آں حضرت ﷺ کے خطبہ تبوک میں بیان شدہ سیاسی و تنظیمی اُمور کی اہمیت
    ✔️ ملک پاکستان سے محبت اور اس میں انسانی آزادیوں اور حقوق کے لیے جدوجہد کی ضرورت و اہمیت

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute
    *منجانب: رحیمیہ میڈیا*

    続きを読む 一部表示
    1 時間 25 分